WELCOME TO THE OFFICIAL BLOG OF PAKISTAN'S NO.1 SPORTS CHANNEL???? "J.B STUDIO" SUBSCRIBE US AND GET LATEST UPDATES YOUTUBE + FACEBOOK = J.B STUDIO

کابینہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی مہنگائی کے الزام پر بول اٹھے | J.B Studio

کابینہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی مہنگائی کے الزام پر بول اٹھے

 

وفاقی سیکرٹری نے وزیراعظم کی موجودگی میں وزراء کو مخاطب کیا کہ مہنگائی کی ذمہ داری بیوروکریسی پر کیوں ڈالی جارہی ہے؟ 30 سال سروس کرچکے، بیوروکریسی مہنگائی کی ذمہ دار نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے الزام پر بول اٹھے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ داری بیوروکریسی پر کیوں ڈالی جارہی ہے؟ ہم 30 سال سروس کرچکے ہیں،بیوروکریسی مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔

اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بحث کی گئی۔اجلاس میں پشاور دھماکے کی مذمت کی گئی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور بعض کابینہ ارکان نے کہاکہ وزیراعظم کے اقدامات درست ہیں، بیوروکریسی رکاوٹ ہے۔بیوروکریسی کے خلاف کاروائی کی تجویز دی ، گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کے افسران کی نشاندہی کرکے کاروائی ہونی چاہیے۔مہنگائی کی کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے۔

بیوروکریسی کی رکاوٹوں کی وجہ سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔اجلاس میں پرویز خٹک ، مراد سعید، فیصل واوڈا اور ندیم افضل چن نے مہنگائی پر بات کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنا بیوروکریسی کی ناکامی ہے، مہنگائی کیخلاف بروقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے؟اس موقع پر وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی بھی وزراء کی الزام تراشی پر بول پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ داری ہم پر کیوں ڈالی جارہی ہے؟ بیوروکریسی مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے۔ ہم 30 سال سروس کرچکے ہیں،لیکن آج مہنگائی کی ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی، یہ ساری ذمہ داری ہم پر نہ ڈالی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی چین سے بیٹھوں گا۔عوام کی مشکلات کا احساس ہے، مہنگائی کم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی تہہ تک پہنچیں گے۔وزیراعظم گندم آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

No comments:

Post a Comment